اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گریں تو عوام کے لیے ریلیف کی امید جاگ اٹھیذرائع کے مطابق حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ پیٹرول 8 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہو سکتا ہیاوگرا کی جانب سے قیمتوں کی حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائی جائیں گی، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیرِ اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گیمٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ حکومت ٹیکس کی شرح میں ردو بدل کر کے قیمتوں میں ممکنہ تبدیلی کر سکتی ہییاد رہے کہ مارچ میں پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اور بجلی پر ریلیف کے بدلے قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، مگر اس بار عوام کو سستا ایندھن ملنے کی قوی امید ہے۔
پیٹرول 8 روپے 50 پیسے سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری
11