کراچی( شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایسا انکشاف کر دیا جس نے مداحوں کو حیران کر دیااداکارہ نے تسلیم کیا کہ جب انہیں غصہ آتا ہے تو گھر کا سکون تہس نہس ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ غصے میں آ کر دروازوں، کھڑکیوں اور حتی کہ لاکس کو بھی نہیں چھوڑتیںحرا مانی نے اپنی اس عادت پر خود بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ مصروف نہ ہوں تو ان کا مزاج بگڑ جاتا ہے۔ فارغ وقت انہیں بالکل پسند نہیںاداکارہ کے مطابق ان کے شوہر مانی بھی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ مستقل مصروف رہیں کیونکہ بیکار وقت میں ان کا رویہ بدل جاتا ہے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے حرا کی ایمانداری کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ مداحوں نے ہنسی مذاق میں مانی کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
جب مجھے غصہ آتا ہے تو گھر کو سکون تہس نہس کر دیتی ہوں:حرا مانی
8