نئی دہلی ( شوبز ڈیسک)ممبئی سے تعلق رکھنے والے معروف فلم ساز جمن داس مجی تھیا نے تصدیق کر دی ہے کہ سپر ہٹ کامیڈی فرنچائز کھچڑی کی تیسری فلم 2027 میں ریلیز کی جائے گی جمن داس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کھچڑی نے پہلی بار 2002 میں ٹی وی اسکرین پر قدم رکھا تھا اور تب سے لے کر اب تک اس کے کردار اور انوکھے انداز نے شائقین کے دل جیت رکھے ہیںانہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فرنچائز کی پہلی فلم Khichdi The Movie دوبارہ سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جسے ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر 4 مئی 2025 کو ریلیز کیا جائے گاکھچڑی فلم کے تیسرے حصے کی خبر سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر پرانے کرداروں کو دوبارہ دیکھنے کے لیے جوش و خروش عروج پر ہے۔
25 سال بعد کھچڑی فلم سیریز کی واپسی کا اعلان، ہنسی کا طوفان پھر چھا جائے گا
5