5
کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 201 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاگزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جبکہ آج کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیاتجزیہ کاروں کے مطابق روپے کی قدر میں استحکام بہتر معاشی اشارے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔