کراچی( کامرس ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا، جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اگرچہ امریکی ٹیرف کا اثر پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر پڑے گا، تاہم تیل کی قیمتوں میں کمی سے اس کے منفی اثرات میں کمی کی توقع ہے۔شرح سود میں کمی سے حکومت کو ادائیگیوں میں تقریبا ایک کھرب روپے کا ریلیف ملے گا۔30 جون تک 4 سے 5 ارب ڈالرز کی آمد کی توقع ہے۔جون کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز تک پہنچنے کا ہدف ہے۔معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی۔
تیل کی قیمتوں میں کمی سے امریکی ٹیرف کا منفی اثر کم ہو جائے گا:گورنر اسٹیٹ بینک
7