کراچی( ایجوکیشن ڈیسک) انٹرمیڈیٹ بورڈ میں چیئرمین کی عدم تعیناتی کے باعث امتحانات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث طلبہ اور والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیںذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مصباح تنیو کو چیئرمین انٹر بورڈ کراچی تعینات کیا تھا تاہم انہوں نے چارج لینے سے معذرت کر لی جس کے بعد تاحال کوئی نیا چیئرمین تعینات نہیں کیا جا سکااس سے قبل چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا تھا، مگر مستقل تقرری نہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات متاثر ہو رہے ہیںواضح رہے کہ سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے لیکن کراچی بورڈ میں چیئرمین کی کمی کے باعث امتحانی شیڈول اور ایڈمٹ کارڈز تاحال جاری نہیں ہو سکے ،بورڈ ذرائع کے مطابق کراچی بھر میں انٹر بورڈ کے امتحانی مراکز کا فیصلہ بھی نہیں ہو سکا جبکہ گیارہویں جماعت کے طلبہ کو اضافی نمبر دینے کے اعلان پر بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے ابھی تک اضافی نمبرز کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور اس عمل میں کم از کم 25 دن لگ سکتے ہیںطلبہ اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر چیئرمین کی تعیناتی اور امتحانی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہزاروں طلبہ کا تعلیمی سال متاثر نہ ہو۔
کراچی انٹر بورڈ چیئرمین کی عدم تعیناتی، امتحانات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ، طلبہ میں بے چینی بڑھ گئی
8