11
کراچی ( اباسین خبر)کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 17 روز بعد بجھ گئی، تاہم گڑھے سے گیس کا اخراج ابھی بھی جاری ہے اور پانی ابلنے کا سلسلہ بھی نہیں رکاآگ بجھانے کے لیے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی تھی، جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا تھاواضح رہے کہ یہ پر اسرار آگ 29 مارچ کو لگی تھی، جس کے بعد اس پر قابو پانے کے لیے کئی کوششیں کی گئی، تاہم گیس کے اخراج اور پانی کے ابلنے کا عمل ابھی تک جاری ہے۔