کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے حالیہ پیغام نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی ہے ،فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک نئی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، تاہم انہوں نے اس اسٹوری میں صرف ایک لفظ “Hospitalised” لکھا ہے اور اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیںفیروز خان کی اس اسٹوری کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ سوشل میڈیا آٹ لیٹ گلیکسی نے اپنی پوسٹ میں دعوی کیا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل ہوئے ہیںسوشل میڈیا پر فیروز خان کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں اور مداحوں کو ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔
فیروز خان کی اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع، سوشل میڈیا پر مداحوں کی بے چینی
10