لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے لیے پاکستان میں موجود اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی 19 سالہ مریم فیصل بھی شامل ہیںمریم فیصل اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 1 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیںلاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم فیصل نے کرکٹ کے اپنے شوق کا دلچسپ قصہ سنایاانہوں نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی اور وہ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتے تھے مریم نے بتایا کہ بابا دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران پاکستان ٹیم کے منیجر تھے، ہم وہاں میچ دیکھنے گئے، جہاں مجھے کرکٹ کا شوق پیدا ہواانہوں نے مزید بتایا کہ شروع میں کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہیں تھی اور ایک میچ کے دوران تو وہ سو بھی گئیں، لیکن پھر بھائی نے کلب جوائن کیا تو مریم نے بھی کرکٹ شروع کر دیمریم فیصل نے کہا کہ انڈر 19 میں فلاپ ہونے کے بعد بابا کی حوصلہ افزائی سے انہوں نے اگلے سیزن میں اچھا کھیلاانہوں نے کہا کہ بابا کبھی بھی زبردستی کرکٹ کھیلنے کے لیے نہیں کہتے تھے، وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ ہم کھیلوں میں حصہ لیںمریم فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ایک خواب کی مانند ہے، اور وہ خوش ہیں کہ ان کا یہ خواب پورا ہو رہا ہے انہوں نے پاکستانی لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ کھیل میں آ کر دنیا کو دکھا سکتی ہیں کہ وہ کہاں تک پہنچ سکتی ہیں۔
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نوشاد کی نواسی مریم فیصل اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں
5