دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ وہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے، جہاں دونوں رہنماں کی ملاقات قصر الشاطی میں ہوئیاماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیادونوں صدور نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں استحکام خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیامتحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیااس اہم ملاقات میں کئی اماراتی اور شامی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
شام کی خود مختاری اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے:اماراتی صدر محمد بن زاید کا اہم اعلان
5