سومی( مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے ہیںغیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ2 روسی بیلسٹک میزائلوں نے سومی کے مرکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 34 افراد کی جانیں گئیں اور 117 زخمی ہو گئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے اس حملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیںرپورٹس کے مطابق روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جو رواں ماہ ہوا ہے، اس سے پہلے یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے حملے کے بعد شہر میں حالات سنگین ہو گئے ہیں، اور امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔
یوکرین کے شہر سومی میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 34 افراد ہلاک، 117 زخمی
9