15
اسلام آباد( اباسین خبر)وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کل بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ اس حوالے سے رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کل پاور سیکٹر کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا، اور وزیر اعظم اجلاس کے شرکا سے اہم خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، جس کا اعلان وزیر اعظم کی جانب سے متوقع ہے۔ یہ اعلان عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کیونکہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔