اسلام آباد( اباسین خبر)سعودی حکومت نے عازمین حج کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر امیگریشن کی سہولت دی جائے گی۔ سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹس اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال بھی عازمین حج کی امیگریشن کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر کی جائے گی۔سعودی مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ان ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے مخصوص جگہ مختص کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عازمین حج کو سہولت فراہم کی جا سکے۔مراسلے کے مطابق، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سعودی حکام کی جانب سے عازمین حج کی امیگریشن کی جائے گی، اور اس کے بعد سعودی عرب میں دوبارہ امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ عازمین حج کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو ان کے سفر کو مزید آسان اور سہولت بخش بنائے گا۔
سعودی حکومت کا عازمین حج کے لیے بڑی سہولت کا اعلان
16