گوادر( اباسین خبر)گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف مغربی میڈیا کی جانب سے شروع کیے گئے پراپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بے نقاب کر دیا ہے۔ مغربی میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک کے بارے میں غلط بیانیہ اختیار کیا تھا، لیکن مقامی میڈیا نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔مقامی رپورٹ کے مطابق، 20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں۔ ان پروازوں میں گوادر سے کراچی جانے والی 14 پروازوں سے 542 مسافر اور کراچی سے گوادر جانے والی 14 پروازوں سے 493 مسافر نے سفر کیا۔ اسی دوران گوادر سے مسقط جانے والی 7 پروازوں سے 299 مسافر روانہ ہوئے جبکہ مسقط سے گوادر آنے والی پروازوں میں 203 مسافر تھے۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ عالمی سطح پر فعال ہو چکا ہے اور گوادر کی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے اس پراپیگنڈے کے بعد گوادر ایئرپورٹ کے حوالے سے غلط معلومات کو رد کر دیا گیا، اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا ضروری ہوگیا کہ گوادر ایئرپورٹ کی سہولتیں اور آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔
مغربی میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ اور سی پیک بارے غلط بیانیہ اختیار کیا :مقامی میڈیا
2