2
کو ئٹہ (اباسین خبر)پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کاٹاگری میں حجام کی دکان چلا رہے تھے۔حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کا تعلق مبینہ طور پر سندھ سے تھا۔ترجمان حکومت بلوچستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس اور لیویز فورس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔