واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ چند ہفتوں میں طے پا جائے گا۔ایک حالیہ انٹرویو میں ایڈم بوہلر نے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ ممکنہ طور پر جلد مکمل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات اس عمل میں مددگار ثابت ہوئی ہے اور انہیں یقین ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پائے گا۔بوہلر نے مزید کہا کہ امریکا کی حماس سے براہ راست بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو وہ سمجھتے ہیں، اور یہ معاہدہ ایسا ہوگا جس کے تحت نہ صرف امریکی بلکہ تمام قیدی رہا ہو سکیں گے۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست مذاکرات کر رہی ہے، جس کی حماس کے ایک عہدیدار نے بھی تصدیق کی تھی۔ ایڈم بوہلر کے بیان کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ امریکا کے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں۔
امریکا کے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات جاری ہیں:ایڈم بوہلر
2