ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی ایکشن رومانوی فلم “سکندر” کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی۔ فلم میں سلمان خان جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے کے قریب بتایا جا رہا ہے۔ سلمان خان نے اس فلم کے لیے 120 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے، جو کہ ان کی بڑی فلموں کے معاوضوں میں شامل ہے۔اس کے علاوہ، رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے، جبکہ اداکارہ کاجل اگروال بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور انہیں 3 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔فلم “سکندر” کے ٹیزر اور پہلے گانے “زہرہ جبین” کی ریلیز کے بعد سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ جوڑی فلم کے حوالے سے کافی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
سلمان خان کی بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیاری
5