زیلنسکی کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو، تعاون بڑھانے پر اتفاق
Aug 11, 2026|ویب ڈیسک
کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، جس میں ڈرونز معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان غذائی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، جبکہ یوکرینی حکام کی ایک ٹیم سعودی عرب سمیت خطے میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور سعودی عرب کے تعلقات میں مختلف شعبوں کے حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔