بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک اہلکار لاپتہ
Jul 2, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا ایک سی ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ حادثے کے بعد عملے کا ایک اہلکار لاپتہ ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے فلوریڈا کے شہر ٹامپا سے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔سینٹ کام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے دیگر تین اہلکار محفوظ ہیں اور انہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔امریکی فوجی حکام نے واضح کیا کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ یا حادثہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے۔