ایران جنگ، امریکا کے 45 ریپر ڈرونز تباہ ہونے کا انکشاف

ایران جنگ، امریکا کے 45 ریپر ڈرونز تباہ ہونے کا انکشاف

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کو ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کے حوالے سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں تقریباً 45 ڈرونز تباہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ڈرونز کی تعداد جنگ سے پہلے امریکی فضائیہ کے پاس موجود مجموعی بیڑے کا تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ جنگ سے قبل امریکا کے پاس تقریباً 185 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایران اور آبنائے ہرمز کے اطراف جاری شدید فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد ریپر ڈرونز ایرانی فضائی دفاع کا نشانہ بنے۔ایم کیو-9 ریپر کی نسبتاً کم رفتار اور کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت کے باعث یہ ایرانی فضائی دفاع کے لیے نسبتاً آسان ہدف ثابت ہوا۔امریکی فضائیہ کے لیے ریپر ڈرونز کا یہ بھاری نقصان ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں میں ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔