ایران کیخلاف آج سے اقتصادی کارروائی شروع، امریکی وزیر خزانہ

ایران کیخلاف آج سے اقتصادی کارروائی شروع، امریکی وزیر خزانہ

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف آج سے اقتصادی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ ایران کی تقریباً تمام فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایران کے خلاف شروع ہونے والی اقتصادی کارروائی کسی بھی مخالف ملک کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام بھی ختم کردیا گیا ہے اور امریکا اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔