امریکی کمیشن کی آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش، مودی حکومت پر دباؤ

امریکی کمیشن کی آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش، مودی حکومت پر دباؤ

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ارکان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔ کمیشن نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایس ایس رہنماؤں کو اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور سفارتی مراعات سے بھی دور رکھا جائے۔کمیشن کے چیئرمین عاصف محمود نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کے 29 اگست کو نیویارک کے متوقع دورے کے تناظر میں تنظیم پر کارروائی کی حمایت کی۔ کمیشن کا مؤقف ہے کہ آر ایس ایس سے وابستہ ذیلی گروہوں پر مسلمانوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔کمیشن کے مطابق مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث آر ایس ایس ارکان کے خلاف ہدفی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں، جبکہ اس کی 2026 کی سفارشات میں بھی آر ایس ایس کے خلاف اثاثے منجمد کرنے اور داخلے پر پابندی جیسے اقدامات کی تجویز دی گئی تھی۔