ایران کی بندرگاہوں پر ناکہ بندی، 20 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے گئے
Jul 30, 2026|ویب ڈیسک
فلوریڈا( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جنوبی بندرگاہوں پر دوبارہ نافذ کی گئی بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 20 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کر کے انہیں واپس بھیجا جا چکا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بحری ناکہ بندی کے دوبارہ نفاذ کے بعد گزشتہ روز تک 18 تجارتی جہازوں کو واپس موڑا گیا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 جہازوں کو روک کر واپس بھیج دیا گیا۔سینٹ کام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی فورسز نے 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا، جبکہ مزید 2 جہازوں پر سوار ہو کر تلاشی اور کارروائی بھی کی گئی۔