امریکی طیارہ بردار جہاز ’جارج واشنگٹن‘ مشرق وسطیٰ میں تعینات
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ میں تعیناتی کی تصدیق کردی، جس نے 9 ماہ سے خطے میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جگہ سنبھال لی ہے۔ایران جنگ کے دوران ابراہم لنکن پر تقریباً 5 ہزار اہلکار تعینات تھے۔ اس دوران جہاز کے عملے کو ذہنی دباؤ اور سہولیات کی کمی جیسے مسائل کا سامنا رہا۔رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے ان مسائل کے پیش نظر ابراہم لنکن کی جگہ جارج واشنگٹن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔