امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے 2 جہاز آبنائے ہرمز پہنچ گئے

امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے 2 جہاز آبنائے ہرمز پہنچ گئے

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ناکہ بندی کے باوجود چین کے دو بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہوگئے۔سمندری نقل و حرکت کی نگرانی کرنے والی کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک چینی پرچم بردار تیل بردار جہاز سمیت دو چینی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے پر موجود ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ایک چینی جہاز متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ سے روانہ ہوکر ایرانی راستے سے آبنائے ہرمز میں داخل ہوا، جبکہ ایک چینی پرچم بردار تیل بردار جہاز کو بھی اسی آبی گزرگاہ میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ چین کی دو سرکاری کمپنیوں نے اپنے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے سے روک دیا ہے، تاہم تازہ بحری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم دو چینی پرچم بردار جہاز اب بھی آبنائے ہرمز میں ایرانی راستہ استعمال کر رہے ہیں۔اس صورتحال سے عندیہ ملتا ہے کہ اہم آبی گزرگاہ میں چین کی بعض بحری اور تجارتی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔