تربت: مطلوب شخص کی والدہ کا بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان
کوئٹہ( اباسین خبر)تربت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک مطلوب شخص عثمان کی والدہ نے اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کا عثمان کی سرگرمیوں یا فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے تربت پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عثمان اپنی مرضی سے گھر اور خاندان سے الگ ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق بعد میں اس نے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے اس سے بات نہیں کی۔عثمان کی والدہ نے کہا کہ ان کا، ان کے شوہر اور دیگر اہلِ خانہ کا عثمان کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان اپنے تمام ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں کا خود ذمہ دار ہے اور خاندان اس کے کسی بھی عمل کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان کے خاندان کا عثمان کی مبینہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں، اسی لیے انہوں نے عوام کے سامنے اپنا مؤقف پیش کرنا ضروری سمجھا۔واضح رہے کہ خبر میں مذکور شخص کے حوالے سے الزامات اور دیگر دعوے متعلقہ حکام کے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ ان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔