لکی مروت میں 3 نامعلوم لاشیں برآمد، فائرنگ سے ایک جاں بحق

لکی مروت میں 3 نامعلوم لاشیں برآمد، فائرنگ سے ایک جاں بحق

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)لکی مروت کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جبکہ دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ گمبیلا کی حدود میں واقع شاگئی سے دو افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ تھانہ غزنی خیل کی حدود میں عصمت آباد کے قریب کھیتوں سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعات کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب تھانہ تجوڑی کی حدود میں گاؤں آدمزئی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔