باجوڑ میں دہشتگردی، سرکاری اسکول دھماکے سے تباہ
Jul 30, 2026|ویب ڈیسک
باجوڑ( اباسین خبر) ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے واڑہ ماموند لوئی خرکی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنا دیا۔ذرائع کے مطابق یونس ولد محمدی کے گورنمنٹ پرائمری اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کے تین کمروں اور مرکزی گیٹ کو شدید نقصان پہنچا۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔