صوابی میں عباس قتل کیس ایک ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا، جرگہ طلب

صوابی میں عباس قتل کیس ایک ماہ بعد بھی حل نہ ہوسکا، جرگہ طلب

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع صوابی کے علاقے سپین کانی میں عباس قتل کیس کو ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس مبینہ قاتل کو گرفتار نہیں کرسکی، جس پر مقتول کے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔انصاف کے لیے جرگہ منعقدعباس قتل کیس کے حوالے سے گاؤں کے مشران اور اہلِ علاقہ نے جرگہ منعقد کیا، جس میں ایس ایچ او سپین کانی الطاف خان نے بھی شرکت کی۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او الطاف خان نے کہا کہ مقتول کے خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ،جرگے میں شریک مشران اور اہلِ علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ عباس کے مبینہ قاتل کو فوری گرفتار کرکے مقتول کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جائے۔اہلِ علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر ملزم کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔