ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

ٹانک میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید، 6 افراد زخمی

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں منجی خیل کے علاقے میں پولیس اور پاک فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ پاک فوج کے جوانوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا، جبکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والوں میں پاک فوج کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے انہیں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، تمام بازار بند ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔