بھارت میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

بھارت میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طلبہ کے احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں تعلیمی نظام میں بے ضابطگیوں، پیپر لیکس اور شفاف احتساب کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں۔ احتجاج کے بعد حکومت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق طلبہ کا احتجاج مختلف شہروں تک پھیل گیا، جبکہ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ تعلیمی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور امتحانی بے ضابطگیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، تاہم طلبہ نے اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا۔مظاہرین وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفوں کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں مختلف بھارتی ریاستوں میں بھی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے دکھائے گئے ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے صورتحال پر مزید اقدامات یا ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔