بھارت میں بارش سے مکان منہدم، ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک
Aug 8, 2026|ویب ڈیسک
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں مسلسل بارشوں کے باعث مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو شیر خوار بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ضلع پرتاپ گڑھ میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت خاندان کے تمام افراد گھر میں سو رہے تھے کہ اچانک مکان منہدم ہوگیا اور 6 افراد ملبے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پولیس کے مطابق مکان 80 سال سے زیادہ پرانا اور انتہائی خستہ حال تھا، جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث عمارت مزید کمزور ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں مکان اچانک گر گیا۔