شیخ حسینہ کا وطن واپسی کا اعلان، گرفتاری کا خوف نہیں

شیخ حسینہ کا وطن واپسی کا اعلان، گرفتاری کا خوف نہیں

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

بنگلادیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ وہ ہر صورت اپنے ملک واپس جائیں گی، چاہے انہیں گرفتاری یا قید کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔نئی دہلی میں جنوبی ایشیائی غیر ملکی صحافیوں کے کلب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے دعویٰ کیا کہ 2024 کی طلبہ تحریک اچانک شروع ہونے والا احتجاج نہیں تھا بلکہ ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے پہلے سے تیار کیا گیا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ کوٹہ اصلاحات کے مطالبے سے شروع ہونے والی تحریک کو بعد میں ان کے استعفے کے مطالبے میں تبدیل کر دیا گیا۔