گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7 اہلکار معطل، تحقیقات شروع

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7 اہلکار معطل، تحقیقات شروع

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7 اہلکاروں کو مبینہ بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات پر 120 روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔محکمانہ ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی معطلی ابتدائی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی، جبکہ ان کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کو جلد چارج شیٹ جاری کی جائے گی، جس میں ان پر عائد الزامات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔جاری احکامات کے مطابق تمام معطل ملازمین کو فوری طور پر متعلقہ دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انکوائری مکمل ہونے تک مزید کارروائی جاری رہے گی۔