پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
Aug 11, 2026|ویب ڈیسک
پنجگور( اباسین خبر) سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقوں سرکینی اور چیدگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کا اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔دوسری جانب پنجگور کے علاقے چیدگی سے 5 نامعلوم افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے لاشوں کو شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق تاحال لاشوں کی شناخت اور واقعے کی مکمل نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔