سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر رابطہ

سعودی اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ میں علاقائی صورتحال پر رابطہ

Aug 14, 2026|ویب ڈیسک

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے مزید امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی صورتحال اور سفارتی کوششوں کی حمایت کے لیے مشترکہ اقدامات بھی زیر بحث آئے۔دونوں وزرائے خارجہ نے خلیج عرب اور بحیرہ احمر میں بحری گزرگاہوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ بحری آمدورفت کو یقینی بنانا خطے میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔