سعودی ولی عہد اور اردوان کا رابطہ، خطے کی صورتحال اور بحیرہ احمر کی سیکیورٹی پر گفتگو

سعودی ولی عہد اور اردوان کا رابطہ، خطے کی صورتحال اور بحیرہ احمر کی سیکیورٹی پر گفتگو

Aug 4, 2026|ویب ڈیسک

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور بحیرہ احمر میں سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا اور باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحیرہ احمر میں عالمی بحری تجارت کو لاحق خطرات بھی زیرِ بحث آئے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا۔صدر اردوان نے سعودی قیادت میں قائم بحری دفاعی اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اتحاد عالمی بحری راستوں کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔