سعودی عرب نے جنوبی غزہ میں ’مکہ اسکول‘ قائم کر دیا
Aug 11, 2026|ویب ڈیسک
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان ریلیف مرکز نے جنوبی غزہ میں محفوظ تعلیمی مراکز کے قیام اور انہیں چلانے کے انسانی ہمدردی کے منصوبے کے تحت ’’مکہ اسکول‘‘ کا افتتاح کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق اسکول کا افتتاح فلسطینی عوام کی امداد کیلئے جاری سعودی عوامی مہم کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد بالخصوص متاثرہ تعلیمی شعبے کی معاونت اور ہزاروں بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول میں دوبارہ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔مکہ اسکول میں ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار طلبہ کو تعلیم دی جائے گی، جبکہ اساتذہ کیلئے ملازمت کے 32 مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ منصوبے کے اگلے مرحلے میں اسکول میں طلبہ کی تعداد بڑھا کر 4 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔