روس میں اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

روس میں اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی ڈرون حملوں کے پیش نظر روس نے اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے حکم کے تحت توانائی، ایندھن، مواصلات اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو سکیورٹی اقدامات میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔روسی صدر کے مطابق انفراسٹرکچر کی سکیورٹی یقینی بنانے میں ناکام رہنے والی نجی کمپنیوں میں عارضی انتظامیہ مقرر کی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ حملوں کے بعد اپنی سرگرمیاں بروقت بحال نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جبکہ حکومت نجی کمپنیوں کی جائیداد، حقوق اور حصص کا کنٹرول سنبھال سکے گی۔کریملن کے مطابق بعض کمپنی مالکان ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات نہیں کر رہے۔