کوئٹہ ریڈ زون سیل، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت

کوئٹہ ریڈ زون سیل، سیکیورٹی اقدامات مزید سخت

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

کو ئٹہ( اباسین خبر)کوئٹہ میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں، جبکہ پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی طور پر کیے گئے ہیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون کا رخ نہ کریں اور آمدورفت کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ سیکیورٹی اداروں نے شہر کے حساس مقامات پر نگرانی بھی مزید بڑھا دی ہے۔