لکی مروت میں پولیس اہلکار کے مبینہ اغوا پر احتجاج، انڈس ہائی وے بند

لکی مروت میں پولیس اہلکار کے مبینہ اغوا پر احتجاج، انڈس ہائی وے بند

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( ابا سین خبر) ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں پولیس امن کمیٹی کے احتجاج اور اہم شاہراہوں کی بندش سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے، جبکہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام پیدا ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق پھاٹک کے مقام پر احتجاج کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور شہریوں، مسافروں سمیت دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔پولیس اہلکار کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجپولیس امن کمیٹی نے پولیس اہلکار سمیع اللہ کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے۔ مظاہرین نے کرم پل کے مقام پر احتجاجی کیمپ قائم کرکے انڈس ہائی وے بھی بند کردی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار سمیع اللہ کی بازیابی تک شاہراہ بند رہے گی۔ احتجاج کے دوران بعض پولیس اہلکاروں کے تھانوں اور ٹریفک ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال مزید متاثر ہوئی۔کاروباری سرگرمیاں بھی متاثرشاہراہوں کی بندش کے باعث سرائے نورنگ میں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، جبکہ تاجروں اور مسافروں میں تشویش پائی جاتی ہے۔