آیت نور کی بازیابی کیلئے ہری پور میں احتجاج، جی ٹی روڈ بند

آیت نور کی بازیابی کیلئے ہری پور میں احتجاج، جی ٹی روڈ بند

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

ہری پور( اباسین خبر) پانچ سالہ آیت نور کی بازیابی کے لیے صدیق اکبر چوک پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ آیت نور کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کرایا جائے، جبکہ احتجاجی مقررین نے ڈی آئی جی ہزارہ سے بچی کے کیس میں غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ آیت نور کی بازیابی تک جی ٹی روڈ بند رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے بھی بچی کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی واپسی تک سڑک نہیں کھولی جائے گی۔احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین نے آیت نور کی فوری بازیابی کے لیے نعرے بھی لگائے۔