سیاسی اختلاف کو دہشت گردی سے نہیں جوڑنا چاہیے: ضیا لانگو
کوئٹہ( اباسین خبر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کی اپنی اپنی پالیسیاں ہیں جن سے اختلاف کیا جاسکتا ہے، تاہم سیاسی اختلاف کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔انہوں نے سردار اختر جان مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور محمود خان اچکزئی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات پارلیمانی اور سیاسی فورمز پر ہی زیر بحث آنے چاہئیں۔ضیا لانگو نے محمود خان اچکزئی کے بعض بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی سیاسی رہنما سے توقع ہے کہ پاکستان اس کی اولین ترجیح ہو۔ ان کی تنقید کسی رہنما کے ووٹرز یا سیاسی وجود کے خلاف نہیں بلکہ پالیسیوں اور بیانات تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام میں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، تاہم پاکستان کے معاملات میں ملکی مفاد کو اولین حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے تلخ تجربات سے گزر چکے ہیں۔