بالاکوٹ میں پولیس موبائل حادثے کا شکار، 2 اہلکار زخمی

بالاکوٹ میں پولیس موبائل حادثے کا شکار، 2 اہلکار زخمی

Aug 11, 2026|ویب ڈیسک

مانسہرہ( اباسین خبر) سیاحتی مقام بالاکوٹ میں پولیس موبائل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کا تعلق پشاور سے بتایا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم کی جانب سے بالاکوٹ اسپتال سے ریسکیو ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال بالاکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا۔زخمی اہلکاروں کی حالت اور حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔