ٹانک میں چھٹی پر آیا پولیس اہلکار اغوا، تلاش شروع

ٹانک میں چھٹی پر آیا پولیس اہلکار اغوا، تلاش شروع

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں چھٹی پر گھر آنے والا پولیس اہلکار نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عرفان اللہ کو گاؤں شیخ اوتار سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔ عرفان اللہ تھانہ شہید مرید اکبر میں بطور وائرلیس آپریٹر تعینات ہیں اور چھٹی کے دوران گھر آئے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈی پی او ٹانک نے بتایا کہ مغوی اہلکار کی بازیابی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔