وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات

Jul 31, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے الوداعی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پاک۔آذربائیجان تعلقات کو مضبوط بنانے میں سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے سیاسی، تجارتی، دفاعی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو قابلِ قدر قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست فضائی پروازوں کے آغاز میں سفیر کے کردار کی بھی تعریف کی۔شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم کو اپنے خاندان کے پاکستان میں قیام کے تجربات پر مبنی ایک کتاب بھی پیش کی۔