ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا
Aug 14, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر) ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ اور ’’اے وطن تو سلامت رہے، تا قیامت رہے‘‘ کے نعروں کے ساتھ پوری قوم وطن کی محبت میں سرشار ہے اور ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں کے نعرۂ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جبکہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں یومِ آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔