جمرود کے سرکاری اسکولوں میں 600 سے زائد اساتذہ کی کمی

جمرود کے سرکاری اسکولوں میں 600 سے زائد اساتذہ کی کمی

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے سرکاری اسکولوں میں 600 سے زائد اساتذہ کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث طلبہ کی تعلیم متاثر جبکہ موجودہ تدریسی عملہ اضافی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی ضروریات پوری کرنے کے لیے 600 سے زائد نئے اساتذہ درکار ہیں۔ اساتذہ کی کمی کے باعث بعض اسکولوں میں طلبہ کو مناسب تدریسی وقت اور مطلوبہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔موجودہ اساتذہ کو اضافی کلاسز اور تدریسی ذمہ داریاں سنبھالنا پڑ رہی ہیں، جس سے ان پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔مقامی باشندوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خیبر کے سرکاری اسکولوں کی صورتحال کا فوری جائزہ لے کر اساتذہ کی کمی ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائے۔علاقہ مکینوں کے مطابق مناسب تعداد میں اساتذہ کی دستیابی سے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔