اپوزیشن کی ذمہ داری حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے: مو لانافضل الرحمان

اپوزیشن کی ذمہ داری حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے: مو لانافضل الرحمان

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رہنا چاہیے، تاہم محض مخالفت برائے مخالفت سے گریز کیا جانا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اچھی بات ہے‘‘۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم ہونے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان معقول دوری ہونی چاہیے، لیکن ایک دوسرے کی مخالفت صرف مخالفت کی خاطر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، جبکہ اسے اپنا آئینی اور سیاسی کردار بھی مؤثر انداز میں ادا کرنا چاہیے۔حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے قربتیں نہیں بلکہ نزدیکیاں ہیں۔