آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ
Jul 27, 2026|ویب ڈیسک
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا اور جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر آبنائے ہرمز میں موجود بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکا ہوا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکر ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران وہ بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فوری طور پر جانی نقصان یا عملے کی صورتحال سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔